کیا شہباز شریف بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلوا سکتے ہیں؟ انصار عباسی نے مشورہ دے دیا
یہ بھی کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ قید کے دوران جو تکالیف ان کو اور ن لیگ کے دوسرے رہنماؤں کو عمران خان حکومت کے دوران پہنچائی گئیں وہی سلوک اپوزیشن کیساتھ روا رکھا جائے

اسلام آباد(کھوج نیوز) کیا وزیراعظم شہباز شریف پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو رہائی دلوا سکتے ہیں؟ اس حوالے سے سینئر صحافی و کام نگار انصار عباسی نے مشورہ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی انصار عباسی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو جیل میں اگر مشکلات کا سامنا ہے تو اس مسئلہ پر بھی بات چیت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ قید کے دوران جو تکالیف ان کو اور (ن) لیگ کے دوسرے رہنماوں کو عمران خان حکومت کے دوران پہنچائی گئیں وہی سلوک اپوزیشن کے ساتھ روا رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اصل مسائل اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہیں اور اسی لحاظ سے عمران خان کی خواہش ہے کہ وہ صرف اور صرف فوجی قیادت سے بات کریں۔جب اسٹیبلشمنٹ تحریک انصاف اور عمران خان کیساتھ بات چیت کیلیے تیار نہیں تو پھر شہباز شریف کو اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ سمجھ کر مذاکرات کرنے میں تحریک انصاف کا کیا نقصان ہو سکتا ہے؟ بات چیت اور مذاکرات سے نئے رستے کھلتے ہیں۔