پاکستان
ساتواں محرم الحرام، فیصل آباد اور کوئٹہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند
فیصل آباد میں صبح 6 سے رات 12 بجے تک' کوئٹہ میں 7 اور 10 محرم الحرام کو صبح 6 سے رات12 بجے تک موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند رہے گی

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب اور بلوچستان کی حکومت نے ساتویں محرم الحرام کے موقع پر پولیس حکام کی جانب سے استدعا کرنے پر فیصل آباد اور کوئٹہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں موبائل سروس صبح 6 سے رات 12 بجے تک بند رہے گی۔پولیس حکام کی جانب سے 7 محرم الحرام کو موبائل سروس بند کرنے کی استدعا کی گئی تھی، دوسری جانب بلوچستان کے صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ میں سات محرم الحرام کو موبائل سروس بند رہے گی۔محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں 7 اور 10 محرم الحرام کو صبح 6 سے رات12 بجے تک موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند رہے گی جبکہ کچھی،جھل مگسی جعفرآباد اور اوستہ محمد میں 9 اور 10محر م کو موبائل سروس بند ہوگی۔