پاکستان

استعفیٰ دینا کہیں باس کا حکم تو نہیں؟ حافظ حمد اللہ نے شہباز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

دبا ؤمیں بنی حکومت کے سربراہ کو دباؤ کیوں بھاری لگ رہا ہے؟ مولانا فضل الرحمان چھوٹے میاں کو مشورہ دے چکے تھے کہ پنگا مت لو: حافظ حمد اللہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنماء حافظ حمد اللہ نے شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینا کہیں باس کا حکم تو نہیں؟

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلا م (ف) کے رہنماء حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ دبا ؤمیں بنی حکومت کے سربراہ کو دبا ؤکیوں بھاری لگ رہا ہے؟ حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ یہ بھی وضاحت ہوجائے کہ استعفیٰ دینا کہیں باس کا حکم تو نہیں؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان چھوٹے میاں کو مشورہ دے چکے تھے کہ پنگا مت لو۔ خیال رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ استعفیٰ دے دوں گا مگر دباؤ میں نہیں آؤں گا، فیڈرل بورڈ ریونیو میں اصلاحات کا عمل جاری رہیگا۔ انہوں نے کہاکہ کوئی سفارش قبول نہیں، کوئی ذاتی پسند ناپسند بھی نہیں، قومی مفاد سب سے اوپر ہے، کوئی غلطی ہے تو درست کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button