پاکستان

میری بیوی کا توشہ خانہ کیس کے کچھ لینا دینا نہیں،اُسے تو چھوڑ دیں،عمران خان کا جج سے”ترلا منت”

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق کیس میں سماعت کے دوران کہنا تھا کہ مجھے جیل میں ڈالیں میری بیوی کو تو چھوڑ دیں

اڈیالہ(کھوج نیوز) میری بیوی کا توشہ خانہ کیس کے کچھ لینا دینا نہیں،اُسے تو چھوڑ دیں،عمران خان کا جج سے”ترلا منت” کی بات سامنے آگئی،رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق کیس میں سماعت کے دوران کہنا تھا کہ مجھے جیل میں ڈالیں میری بیوی کو تو چھوڑ دیں۔ میں صرف اپنی بیوی کی بات کرتا ہوں، اس کو دوبارہ گرفتار کرکے بہت غلط کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آج اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران میڈیا کی عدم موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اگر میڈیا نہیں آتا تو میں عدالت سے واک آؤٹ کرجاؤں گا۔

عمران خان کے اعتراض کے بعد عدالت نے میڈیا نمائندگان کو جیل کے اندر بلانے کا حکم دیا،میڈیا نمائندوں کے عدالت میں داخل ہوتے ہی سماعت کا آغاز ہوا۔ سماعت کے آغاز پر جب بانی پی ٹی آئی روسٹم آئے تو انہوں نے کہا کہ جج صاحب میری بیوی کا توشہ خانہ سے کچھ لینا دینا نہیں۔ بشریٰ بی بی کو صرف مجھے اذیت پہنچانے کے لیے جیل میں ڈال رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button