آئی ایم ایف نے کونسی پیشگوئی کی؟ ورلڈ اکنامک آئوٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ نے چونکا کر رکھ دیا
عا لمی معیشت کے لیے ایکسٹرنل، فسکل اور فنانشل خطرات موجود ہیں، انرجی اور فوڈ پرائسز بتدریج کورونا سے پہلے والی سطح پر آجائیں گی، عالمی سطح پر عمومی مہنگائی بلند سطح پر رہے گی

اسلام آباد(کھوج نیوز) آئی ایم ایف نے کون سی قیمتیں بڑھانے کی پیشگوئی کی؟ اس حوالے سے ورلڈ اکنامک آئوٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقررکیا ہے۔ گزشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 2 فیصد رہی، عالمی معیشت اس سال 3.3 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔
آئی ایم ایف کے مطابق پالیسی ریٹ میں سال کے دوسرے حصے میں کمی کا امکان ہے، عالمی معیشت کے لیے ایکسٹرنل، فسکل اور فنانشل خطرات موجود ہیں، انرجی اور فوڈ پرائسز بتدریج کورونا سے پہلے والی سطح پر آجائیں گی، عالمی سطح پر عمومی مہنگائی بلند سطح پر رہے گی۔آئی ایم ایف نے عالمی سطح پر اجناس کی قیمتیں بڑھنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی اور شرح سود بلند سطح پر رہنے کا امکان ہے۔



