پاکستان

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ، ن لیگ کا یوٹرن، معاملہ لٹک گیا

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ابھی حتمی نہیں،کل وزیرِ اطلاعات نے جو اعلان کیا اس پر سیاسی جماعتوں اور اتحادیوں سے مشاورت کریں گے: رانا ثناء اللہ

لاہور (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا معاملہ، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا جس کے بعد اس جماعت پر حکومت کا پابندی لگانے کا معاملہ لٹکتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کوئی فیصلہ سیاسی نہیں ہوگا، فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ لینے والی جماعت ہے، جسے یہودیوں اور عیسائیوں نے بھی فنڈز دیئے ہیں۔ نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن یا پی ڈی ایم کو حکومت لینیکا شوق نہیں تھا، اگر حکومت نہ لیتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا، ملک کو معاشی قوت بنانیکے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام ثبوت موجود ہیں کہ پی ٹی آئی فارن فنڈڈ جماعت ہے، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے لیے آئینی و قانونی پہلو مد نظر رکھے جائیں گے، ہمیں ملکی سلامتی اور استحکام کو مقدم رکھنا چاہیے، جو ملکی سلامتی کے خلاف ہو اسے قانون اور آئین کے تحت سزا ہونی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button