پاکستان

اسٹیبلشمنٹ عمران خان کے درمیان ملاقات کا پروپیگنڈا’ بھانڈا پھوٹ ہوگیا’ مظہر عباس کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ملاقات کی افواہیں سب بے بنیاد ہیں تاحال ایسی کوئی بات نہیں ہوئی : مظہر عباس

کراچی(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی افواہوں کا پروپیگنڈاکے متعلق بھانڈا پھوٹ گیا، مظہر عباس نے بڑا دعویٰ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ملاقات کی افواہیں سب بے بنیاد ہیں تاحال ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ آنے والے دونوں میں ان کے درمیان کوئی ملاقات کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی افواہیں اڑانے سے سیاسی کھیل کو مزید دلچسپ کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ مظہر عباس نے مزید کہا کہ عمران خان نفسیات سے کھیلتے ہیں،مسلم لیگ نون کے بیانات میں بھی خوف چھلک رہا ہے۔سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ عمران خان نفسیات سے کھیلتے ہیں وہ اپنے ورکرز اور لیڈرز جو مایوسی کا شکار ہیں ان کو ایک امید دے رہے ہیں۔مسلم لیگ نون کے بیانات میں بھی خوف چھلک رہا ہے۔سیاست میں یہ اتار چڑھاو ہوتے رہتے ہیں اور کوئی بریک تھرو نہیں ہوگا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button