پاکستان

علی امین گنڈا پور نے عمران خان کے حکم کو ریڈ لائن قرار دیدیا

احتجاج کے حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے،ہمارا احتجاج پرامن ہے، اگر جلوس پر کسی نے تشدد کیا تو حالات کا ذمہ دار وہ ہوگا: علی امین گنڈا پور

پشاور (کھوج نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم میرے لئے ریڈ لائن ہے، جلوس میں اکیلا بھی گیا تب بھی آگے بڑھتا رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ احتجاج کے حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے،ہمارا احتجاج پرامن ہے، اگر جلوس پر کسی نے تشدد کیا تو حالات کا ذمہ دار وہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم میرے لئے ریڈ لائن ہے، مجھ سے احتجاج بارے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، میرے پاس احتجاج ملتوی کرنے کا اختیار نہیں ہے، میرا اختیار بھی بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا کا حکم نہیں آتا آگے بڑھتا رہوں گا، اگر جلوس میں اکیلا رہ بھی گیا تب بھی آگے بڑھتا رہوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button