پاکستان

تحریک انصاف کےلوگ کسی رعایت یا نرمی کےمستحق نہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز خبردارکردیا

مریم نواز نے کہا کہ تحریک انصاف کے بھیس میں موجود تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہےکہ تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں۔ لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ تحریک انصاف کے بھیس میں موجود تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں، ان کے لشکر میں فرنٹ لائنز میں تربیت یافتہ دہشت گرد شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ انہوں نے دہشت گردوں کو پولیس اور ریاست پر حملہ آور ہونے کےلیے استعمال کیا ہے، کون سا ملک یہ برداشت کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button