پاکستان

جے شنکر کے متعلق بیان پر بیرسٹر سیف کا یوٹرن، بڑا بیان داغ دیا

جے شنکر کو دعوت دیتا ہوں تاکہ وہ پی ٹی آئی کا پرامن احتجاج دیکھ لیں، ان کا بیان آدھا پیش کیا جا رہا ہے، جو صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے: بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے جے شنکر کے متعلق بیان پر یوٹرن لے لیتے ہوئے بڑا بیان داغ دیا ہے جس کے بعد سب حیران رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جے شنکر کے حوالے سے میڈیا میں ان کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ جے شنکر کو دعوت دیتا ہوں تاکہ وہ پی ٹی آئی کا پرامن احتجاج دیکھ لیں، ان کا بیان آدھا پیش کیا جا رہا ہے، جو صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا تھا کہ ان کے بیان کی پوری ویڈیو چلائی جائے۔ بیرسٹر سیف نے مزیدکہا کہ حکومت پی ٹی آئی احتجاج کو شنگھائی تعاون اجلاس سے غلط جوڑ رہی ہے۔ وہ شنگھائی تعاون اجلاس میں آنے والے معززین کو احتجاج میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button