پاکستان

لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی، خصوصی پرواز آج کراچی پہنچ گے

خصوصی پرواز لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو شام سے لے کر آج رات 2 بجے کراچی پہنچے گی' غیرملکی ائیرلائن کی پرواز میں 70 سے زائد پاکستانی موجود ہوں گے

کراچی (کھوج نیوز) لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے بڑی ایپ ڈیٹ سامنے آئی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ لبنان سے خصوصی پرواز آج ان کو لے کر پاکستان پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی پرواز لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو شام سے لے کر آج رات 2 بجے کراچی پہنچے گی۔ سی اے اے ذرائع کے مطابق غیرملکی ائیرلائن کی پرواز میں 70 سے زائد پاکستانی کراچی پہنچیں گے۔ دوسری جانب لبنان میں پھنسے 73 پاکستانی لبنان سے شام پہنچ گئے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کو محفوظ شمالی بارڈر کراسنگ سے دمشق پہنچایا گیا، پاکستانیوں کی کراچی کے لیے پرواز پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے روانہ ہوگی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ذرائع کا بتانا تھا کہ لبنان سے پاکستانیوں کے انخلاء کے لئے خصوصی پرواز کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button