پاکستان کا مقبول ترین کھیل کرکٹ بھی "لندن پلان” کا حصہ،صحافی مظہرعباس نےخدشہ ظاہرکردیا
اپنے بلاگ میں مظہر عباس لکھتے ہیں کہ پاکستان شاید دنیا کا واحد ملک ہے جہاں امن و امان اور ’’کرکٹ‘‘ سے ’’آہنی ہاتھوں‘‘ سے نمٹا جاتا ہے اور اب عملی طور پر کرکٹ کا کھیل بھی وزارتِ داخلہ کے انڈر آگیا ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینئر صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان کا مقبول ترین کھیل کرکٹ بھی لندن پلان کا حصہ تھا،ایک قومی روزنامہ میں اپنے بلاگ میں مظہر عباس لکھتے ہیں کہ پاکستان شاید دنیا کا واحد ملک ہے جہاں امن و امان اور ’’کرکٹ‘‘ سے ’’آہنی ہاتھوں‘‘ سے نمٹا جاتا ہے اور اب عملی طور پر کرکٹ کا کھیل بھی وزارتِ داخلہ کے انڈر آگیا ہے۔ اب مجھے یہ پتا نہیں کہ جو کچھ پچھلے چند ماہ یا برسوں میں ہوا ہے وہ کسی ’’لندن پلان‘‘ کا حصہ ہے یا نہیں البتہ اِس لفظ سے شناسائی 70ء سے ہے، آخر ایسے ہی اس کالم کا عنوان ’’حکمرانوں کے آبائی شہر ’’لندن‘‘ سے، تو نہیں رکھا۔ اب معاملے کا ڈراپ سین کب اور کیسے ہوتا ہے اس کا تو پتا نہیں البتہ اکتوبر کا مہینہ دو آمرانہ ادوار کی یاد دلاتا ہے 27اکتوبر 1958ء اور 12اکتوبر 1999ء۔ اب اگر بات اس حد تک آگے گئی تو کسے پتا کون یہاں رہ جائے اور کون لندن چلا جائے۔