پاکستان
سپریم کورٹ میں موجود ججزکا بندوبست،اسٹیبلشمنٹ نے خواہش ظاہرکردی
معروف صحافی رضا رومی نے کہا ہےکہ اسٹیبلشمنٹ یہ چاہتی ہےکہ موجودہ سپریم کورٹ میں جو ججز اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کےخلاف فیصلےدے رہےہیں ان کا بندوبست کیا جائے

لاہور(کھوج نیوز)سپریم کورٹ میں موجود ججزکا بندوبست،اسٹیبلشمنٹ نےخواہش ظاہرکردی،رپورٹ کے مطابق معروف صحافی رضا رومی نے کہا ہےکہ اسٹیبلشمنٹ یہ چاہتی ہےکہ موجودہ سپریم کورٹ میں جو ججز اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کےخلاف فیصلےدے رہےہیں ان کا بندوبست کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اسی مقصد کے لئے حکومت پر آئینی ترامیم منظور کروانےکا دباؤ ہے اور یہ بات یقینی ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے فوری بعد آئینی ترامیم منظورکروالی جائیں گی۔ رضا رومی نے کہاکہ یہ ایک حقیقت بھی ہے کہ ملک کو درپیش حالات کی وجہ سے آئینی عدالت کی بے حد ضرورت ہےتاکہ اعلیٰ عدلیہ میں سیاسی دھڑے بندی کا خاتمہ ہوسکے۔