پاکستان
آئینی ترامیم:پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا
اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو رہا ہے جس کی صدارت سید خورشید شاہ کر رہے ہیں۔ نیشنل پارٹی کے جان محمد بلیدی، وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ اور پی ٹی آئی کا وفد بھی پہنچ گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کے معاملے پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو رہا ہے جس کی صدارت سید خورشید شاہ کر رہے ہیں۔ نیشنل پارٹی کے جان محمد بلیدی، وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ اور پی ٹی آئی کا وفد بھی پہنچ گیا۔ پی ٹی آئی کے وفد میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور دیگر افراد شامل ہیں۔
ایم کیو ایم کے فاروق ستار، پیپلز پارٹی کے نوید قمر، راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمٰن بھی خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔ اجلاس میں جے یو آئی ف آج آئینی ترامیم سے متعلق اپنا مسودہ پیش کرے گی جبکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مسودوں پر بھی غور ہو گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین کا بھی آج اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔