پاکستان
نوازشریف کا سیاسی قائدین کے اعزاز میں عشائیہ، فضل الرحمن جاتی عمرہ پہنچ گئے
نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا جبکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھے

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کی جانب سے سیاسی قائدین کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمن جاتی عمرہ پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا جاتی عمرہ میں سیاسی قائدین کے اعزاز میں عشائیہ ‘ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جاتی عمرہ پہنچ گئے ۔ محمد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا جبکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھے ۔ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ سینیٹر کامران مرتضی بھی ہیں