رات گئےشاہ محمود قریشی کی بہو کی گرفتاری،(ن) لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق حکومت پر برس پڑے
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گو کہ عموماً پی ٹی آٸ کی جانب سے جاری شدہ خبریں غلط ثابت ہوئی ھیں لیکن حکومت کی جانب سے اس خبر کی وضاحت ضروری ہے

لاہور(کھوج نیوز)رات گئےشاہ محمود قریشی کی بہو کی گرفتاری،(ن) لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق حکومت پر برس پڑے،رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی رہنما زین قریشی کی اہلیہ کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے پی ٹی آئی کے ایم این اے ہیں ان کی قابل احترام بہو کی گرفتاری اور رہائی کی خبر سامنے آئی ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گو کہ عموماً پی ٹی آٸ کی جانب سے جاری شدہ خبریں غلط ثابت ہوئی ھیں لیکن حکومت کی جانب سے اس خبر کی وضاحت ضروری ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے مطالبہ کیا کہ اگر ایسا نہیں ھوا تو بتایا جاۓ اگر ہوا ھے تو اسکے ذمہ داران کا محاسبہ کیا جانا چاھئیے، گھریلو خواتین کو کھینچا تانی کی اذیت ناک سیاست سے الگ رکھا جانا چاھئیے۔۔ تمام جماعتوں کے متعدد باریاں دینے والے سیاستدانوں کو اتنی سمجھ تو آ جانی چاھئیے



