پاکستان

مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا

الیکشن کمیشن کی درخواست پر ابھی تک سماعت نہیں ہوئی، ایک ماہ سے زائد عرصے سے درخواست زیر التوا ہے، سی ایم اے پر ابھی تک کیس نہیں لگا اور سماعت نہیں ہوئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تاحال مخصوص نشستوں پر الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدرآمد کا فیصلہ نہیں کیا تاہم کمیشن کا الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدرآمد کا امکان ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں سی ایم اے موجود ہے جس میں سوال ہے کہ الیکشن ایکٹ پر عمل کرے یا سپریم کورٹ کے فیصلے پر۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر ابھی تک سماعت نہیں ہوئی، ایک ماہ سے زائد عرصے سے درخواست زیر التوا ہے، سی ایم اے پر ابھی تک کیس نہیں لگا اور سماعت نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ قانون میں ترمیم کی صورت میں نئے قانون پر عملدرآمد ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button