پاکستان

کیا الیکشن کمیشن پنجاب میں عام انتخابات کروانے میں کامیاب ہو جائے گا؟

کمیشن کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی بنیاد پر چند آپشنز زیر غور ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج مسلسل تیسرے روز اپنے غور و خوض کو مکمل کرنے کیلئے ہورہا ہے کہ آیا پنجاب اور کے پی میں انتخابات بالترتیب 30 اپریل اور 28 مئی کو اعلان کردہ تاریخوں پر ہوں گے یا نہیں۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ کمیشن کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی بنیاد پر چند آپشنز زیر غور ہیں۔ تاہم یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ کمیشن کسی بھی جانب سے دباو کو خاطر میں لائے بغیر آزادانہ طور پر فیصلہ کرے گا۔

ان ذرائع نے بتایا کہ کمیشن ان اختیارات پر غور کر رہا ہے (الف) انتخابات کے انعقاد یا ملتوی کرنے کے حکم کا اعلان کرنا (ب) سپریم کورٹ کو ریفرنس بھیجنا اور معاملے کا فیصلہ کرنے کے لیے اسے سپریم کورٹ پر چھوڑنا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ پنجاب اور کے پی کے میں اعلان کردہ تاریخوں پر انتخابات ہوں گے یا نہیں، ان ذرائع نے کہا کہ توقع ہے کہ کمیشن بدھ کو اس بنیادی سوال پر نتیجہ اخذ کرلے گا۔

1837سے لیکر 2022ء تک 24 مارچ کی تاریخ کا پس منظر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button