چیف جسٹس کا انتخاب،وزیردفاع خواجہ آصف کا دوٹوک بیان سامنے آگیا
وزیردفاع خواجہ آصف نےکہا کہ کمیٹی کسی بھی جج کو چیف جسٹس کےلیےچن لیتی ہے تو فیصلہ ان ججزکوکرنا ہےکہ کیا وہ ان کےساتھ مزید کام کریں گےیا استعفیٰ دے دیں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نےکہا کہ کمیٹی کسی بھی جج کو چیف جسٹس کےلیےچن لیتی ہے تو فیصلہ ان ججزکوکرنا ہےکہ کیا وہ ان کےساتھ مزید کام کریں گےیا استعفیٰ دے دیں گے۔ فی الحال تو اس حوالےسےکچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے، کیونکہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ تو ہوا ہی نہیں ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 12رکنی کمیٹی اگر کسی بھی جج کو چن لیتی ہے تو اختیار باقی مانندہ ججز کے پاس ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اس سے پہلے جس طرح پاک آرمی میں تقرری کے بعد سینیئر افسران استعفیٰ دے دیتے ہیں ویسے ہی ابھی بھی ہوگا۔ اس مرتبہ جو آرمی چیف تعینات ہوئے وہ سینیارٹی میں پہلے نمبر پرتھے لیکن پھر بھی دیگر افسران نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نےکہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ چیف جسٹس کے لیے جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کے امیدوار ہیں، اس کا فیصلہ تو انتخاب کے لیے بننے والی 12رکنی کمیٹی کرے گی۔