پاکستان
نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جسٹس فائزعیسیٰ اورجسٹس منصورعلی شاہ سےالگ الگ ملاقاتیں
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارک باد دی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی سماعت کے بعد چیف جسٹس سے دوسری ملاقات بھی کی

اسلام آباد(کھوج نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی۔ اس موقع پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارک باد دی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی سماعت کے بعد چیف جسٹس سے دوسری ملاقات بھی کی، دونوں ججز میں پہلی ملاقات آج مقدمات کی سماعت سے قبل ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبرمیں بھی گئے۔ نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ان کے چیمبر کے اسٹاف نے بھی مبارک باد دی۔



