پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کا کریڈٹ کس کا؟عوام کو ریلیف کب ملے گا
۔پھر تمام حقائق سامنے آئیں گے کہ ایک نااہل شخص نے معیشت کے ساتھ کیا مذاق کیا تھااور شہباز شریف نے

اسلام آباد(کھوج نیوز) آج اگر پاکستان مزید تباہ ہونے سے بچا ہے تو اس کا سب سے زیادہ کریڈٹ شہباز شریف کو جاتا ہے۔وقتی تنقید ضرور ہورہی ہے۔مہنگائی کی وجہ سے عوام کاغصہ بجا ہے ۔لیکن آئندہ چند ماہ میں جب پاکستان کی معیشت دوبارہ اپنے ٹریک پر گامزن ہوگی اور عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوجائے گا
۔پھر تمام حقائق سامنے آئیں گے کہ ایک نااہل شخص نے معیشت کے ساتھ کیا مذاق کیا تھااور شہباز شریف نے کس حال میں پاکستان کو سنبھالا تھا۔اپنی ذاتی سیاست داو پر لگا کر شہباز شریف نے پاکستان کے لئے جو قربانی دی ہے،تاریخ دان اس پر ضرور لکھے گا۔شہباز شریف خداداد صلاحیتوں کے حامل شخص ہیں۔ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ انہیں ایسے حالات میں حکومت ملی جب پاکستان کا برا وقت چل رہا تھا۔اس برے وقت کو ہم سب مل کر ختم کرسکتے ہیں۔معیشت کو دوبارہ ٹریک پرلانے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ضروری ہے۔
پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی موت کیسے ہوئی،مرحوم کو انصاف کون دے گا؟