رہائی کے روبکار جاری،بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج گھر جانے کی چھوٹ مل جائے گی
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار پر دستخط کردیے۔ راولپنڈی اڈیالا جیل کے باہر اضافی سیکیورٹی تعینات کردی گئی ہے

راولپنڈی(کھوج نیوز) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کے روبکار جاری ہوگئے۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار پر دستخط کردیے۔ راولپنڈی اڈیالا جیل کے باہر اضافی سیکیورٹی تعینات کردی گئی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ روبکار موصول ہونے پر قانونی کارروائی مکمل کر کے بشریٰ بی بی کو رہا کرے گی۔ تحریک انصاف کے وکلاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکارجاری ہوگئی، انہیں لینے اڈیالہ جیل جارہے ہیں۔
مشال یوسفزئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو آج رہا کرائیں گے۔ گزشتہ روز بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے معاملے میں روبکار جاری نہیں ہو سکی تھی۔ سینئر اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی اور اسپیشل جج سینٹرل نمبر ٹو ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث روبکار جاری نہیں ہو سکی تھی۔



