پاکستان

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا آج مقدمات کی سماعت کا آخری بھی گزرگیا

عدالتی عملے کے مطابق کل ان کے سپریم کورٹ کے بینچ میں بیٹھنے کی کوئی کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا آج مقدمات کی سماعت کا آخری روز تھا۔ عدالتی عملے کے مطابق کل ان کے سپریم کورٹ کے بینچ میں بیٹھنے کی کوئی کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج 10 مقدمات کی سماعت کی، 10 میں سے 4 مقدمات کے فیصلے سنائے اور 6 کو ملتوی کیا۔

بینچ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل تھا۔ وکیل فاروق ملک نے کہا کہ سر آج آپ کا آخری دن ہے، آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار ہے۔ اس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جواب دیا کہ زندگی رہی تو کل آپ سے ملاقات ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button