پاکستان

جیل حکام نے وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا حل نکال لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نےسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو آج بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 3 بجے عدالت میں پیش کرنے اور ان کے وکلا سے ملاقات کا حکم دیا تھا

راولپنڈی(کھوج نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نےسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو آج بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 3 بجے عدالت میں پیش کرنے اور ان کے وکلا سے ملاقات کا حکم دیا تھا۔ عدالت کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن سے قبل اڈیالہ جیل حکام نے وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا حل نکال لیا ہے۔ اڈیالہ جیل حکام نے سہ پہر 3 بجے وکلا کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں آج 3 بجے سلمان اکرم راجہ، فیصل فرید چوہدری اور شعیب شاہین کی ملاقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے وکلا کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button