پاکستان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صبح سویرے لاہور کس نمبر پر آگیا؟ چونکا دینے والی خبر آگئی
لاہور میں سرکاری و نجی اسکولوں میں تدریسی عمل صبح 8 بج کر 45 منٹ پرشروع ہوگا اور اوقات کار کا اطلاق 31 جنوری تک ہوگا,

لاہور(کھوج نیوز) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صبح سویرے لاہور کس نمبر پر آگیا ہے؟ لاہوریوں کے لئے چونکا دینے والی خبر سامنے آنے کے بعد والدین کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صبح سویرے لاہور کا پہلا نمبر ہے۔ اسموگ کے باعث آج سے لاہور میں اسکولوں کے اوقات تبدیل کردیے گئے ہیں۔ محکمہ اسکولز ایجوکیشن کے مطابق لاہور میں سرکاری و نجی اسکولوں میں تدریسی عمل صبح 8 بج کر 45 منٹ پرشروع ہوگا اور اوقات کار کا اطلاق 31 جنوری تک ہوگا۔ واضح رہے کہ محکمہ ماحولیات پنجاب نے اسموگ کے باعث اوقات کار میں تبدیلی کی ایڈوائس دی تھی۔



