پاکستان

حکومت نےججز کی تعداد 17 سےبڑھاکر 23 کرنےکا فیصلہ کرلیا

سپریم کورٹ ججزکی تعداد 17 سے بڑھاکر 23 کیےجانےکی تجویز ہے، سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے لیے ترمیمی بل 2024ء بطور منی بل لایا جائے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت نےججزکی تعداد 17 سےبڑھا کر 23 کرنےکا فیصلہ کیا ہےجس کےلیےبل جمعہ کوقومی اسمبلی میں پیش کیا جائےگا۔ کھوج نیوز کےمطابق حکومت ججزکی تعداد بڑھانے پرغورکررہی ہے، ذرائع نےبتایا ہےکہ ججز کی تعداد بڑھانےسےمتعلق مجوزہ قانون کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔

ذرائع کےمطابق سپریم کورٹ ججزکی تعداد 17 سے بڑھاکر 23 کیےجانےکی تجویز ہے، سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے لیے ترمیمی بل 2024ء بطور منی بل لایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں ججز کی تعداد تین سے بڑھا کر پانچ کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button