پاکستان

وزیراعظم محمد شہبازشریف کا دورہ قطر،مصروفیات کی تفصیلات سامنےآگئیں

وزیراعظم شہبازشریف آج امیرقطرعزت مآب شیخ تمیم بن حماد الثانی سےملاقات کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان اور قطر کے مابین وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف 2روزہ دورے پرقطر میں موجود ہیں، آج دوحہ میں مصروف دن گزاریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف آج امیر قطرعزت مآب شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان اور قطر کے مابین وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف، قطر کے وزیر اعظم عزت مآب شیخ محمد بن عبد الرحمٰن بن جاسم الثانی سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم سے  قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔ مزید برآں وزیراعظم قطر میوزیم میں ’منظر آرٹ ایگزی بیشن 1940 سے اب تک پاکستان میں آرٹ اور آرکیٹیکچر‘ کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم کے قطر کے سرکاری دورے میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، جام کمال خان، محمد اورنگزیب اور عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا 2روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے ریاض سے قطر روانہ ہوئے تھے۔ ریاض کے نائب گورنر عزت مآب شہزادہ عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز نے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم کو الوداع کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور پاکستان و سعودی عرب کے اعلیٰ سفارتی افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے ریاض میں آٹھویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ وزیرِاعظم نے فورم میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی استعداد اور حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات اور کاروبار و سرمایہ کاری کی سہولت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button