پاکستان
27 ویں ترمیم:(ن) لیگی اورپی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان نئی بحث چھڑ گئی
طارق فضل چوہدری نےکہاکہ 26 ویں ترمیم کےبعد کچھ ابہام ہےجسےدورکرنےکیلئےجمعےکوکچھ ایکٹ سادہ اکثریت سے پاس کروائے جائیں گے۔ تحریک انصاف کے سینیٹربیرسٹرعلی ظفر نےکہاکہ حکومت 27 ویں آئینی ترمیم ضرور لائےگی

اسلام آباد(کھوج نیوز) نون لیگ کےچیف وہپ ڈاکٹرطارق فضل چوہدری کا کہنا ہےکہ 27 ویں ترمیم نہیں آرہی البتہ کچھ ایکٹ لائےجارہےہیں۔ طارق فضل چوہدری نےکہاکہ 26 ویں ترمیم کےبعد کچھ ابہام ہےجسےدورکرنےکیلئےجمعےکوکچھ ایکٹ سادہ اکثریت سے پاس کروائے جائیں گے۔ تحریک انصاف کے سینیٹربیرسٹرعلی ظفر نےکہاکہ حکومت 27 ویں آئینی ترمیم ضرور لائےگی کیونکہ 26 ویں آئینی ترمیم کا ان کا اصل مقصد پورا نہیں ہوا۔



