پاکستان

عمران خان سے ملاقات میں کس بات سے منع کیا گیا؟ اسد قیصر نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران خان سے جیل میں ملاقات کے لئے گئے تو کہا کہ گیا کہ سیاست پر بات نہیں کرنی اگر ہم نے سیاست پر بات نہیں کرنی تو کیا ہم نے ان سے موسم پر بات کرنی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات میں کس بات سے منع کیا گیا ؟ اس حوالے سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان سے جیل میں ملاقات کے لئے گئے تو کہا کہ گیا کہ سیاست پر بات نہیں کرنی اگر ہم نے سیاست پر بات نہیں کرنی تو کیا ہم نے ان سے موسم پر بات کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل ہم عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گئے لیکن ہماری توہین کی گئی۔سابق اسپیکر کہنا تھا کہ مریم نواز نے بھارتی پنجاب سے مل کر بات کرنے کی بات کی جس طرح مریم نواز نے بات کی اسی طرح علی امین گنڈا پور نے بھی بات کی تھی، وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے افغانستان سے بات چیت کا کہا تو شور مچایا گیا، معیار سب کے لیے ایک ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ سیاسی بات نہیں کریں گے، ہم نے کہا کہ کیا ہم عمران خان سے موسم پر بات کریں؟ یہ ہماری نہیں بلکہ پارلیمنٹ کی توہین کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button