پاکستان

بلوچستان عوامی پارٹی بھی مریم نواز کے گن گانے لگی

بہت خوشی ہوئی مریم نواز نے ہندو برادری کے ساتھ مل کر دیوالی منائی، انہوں نے دیوالی منا کر دنیا کو اچھا پیغام دیا ہے، آج سے مریم نواز میری لیڈر ہیں: دینش کمار

اسلام آباد(کھوج نیوز) سینیٹ کے اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گن گانے لگی ، اصل کہانی سامنے آنے پر سب ہکا بکا رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں دنیش کمار کا کہنا تھا کہ تین صوبوں میں دیوالی سرکاری سطح پر منائی گئی، گنڈاپور سے کہیں خیبرپختونخوا میں بھی منائیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں جو مذہبی ہم آہنگی ہے وہ آپ کو پوری دنیا میں نہیں ملے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ بہت خوشی ہوئی مریم نواز نے ہندو برادری کے ساتھ مل کر دیوالی منائی، انہوں نے دیوالی منا کر دنیا کو اچھا پیغام دیا ہے، آج سے مریم نواز میری لیڈر ہیں۔ اس پر سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ تو پھر آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں؟ سرکاری بینچز پر بیٹھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button