پاکستان

اربوں کےکرپشن کیسزختم،نیب انجوائےکرے،جسٹس محسن اخترکیانی پارلیمان پربھڑک اُٹھے

جسٹس محسن اخترکیانی نےنیب کےدائرہ اختیار سےمتعلق کیس میں ریمارکس دیےہیں کہ بغیردانتوں والا نیب بھی انجوائےکرے اورلوگ بھی، ایک سو سے زائد بڑے کرپشن کیسزختم ہوچکےہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)اربوں کےکرپشن کیسزختم،نیب انجوائےکرے،جسٹس محسن اخترکیانی پارلیمان پربھڑک اُٹھے،رپورٹ کےمطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس محسن اخترکیانی نےنیب کےدائرہ اختیار سےمتعلق کیس میں ریمارکس دیےہیں کہ بغیردانتوں والا نیب بھی انجوائےکرے اورلوگ بھی، ایک سو سے زائد بڑے کرپشن کیسزختم ہوچکےہیں، کرپشن کیسز کےملزمان بیرونِ ملک بھی چلےگئےہیں۔
آج سماعت کے موقع پر انہوں نےکہا کہ نیب کرپشن کیس کی انکوائری شروع کرنے سے پہلےدیکھ بھی لیا کرے کہ اب تحقیقات کر بھی سکتا ہے یا نہیں؟جسٹس محسن اخترکیانی نےکہا کہ پارلیمنٹ نےاربوں روپےمالیت کے کرپشن کیسزختم کردیے ہیں۔انہوں نےکہا کہ جب پارلیمنٹ کو ہوش آئےگا تو بہت دیرہوجائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button