پاکستان

اگر الیکشن ہوا تو کونسی جماعت کلین سوئپ کرے گی؟ سہیل وڑائچ نے بڑی پیشگوئی کر دی

پنجاب اور پختونخوا میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مستقبل مخدوش نظر آ رہا ' پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی بدولت تحریک انصاف کا ووٹ بینک ابھی بھی زیادہ ہے: سینئر صحافی

لاہور(کھوج نیوز) اگر الیکشن ہوا تو کونسی جماعت کلین سوئپ کرے گی؟ اس حوالے سے سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے بڑی پیشگوئی کر دی جس کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ سچ تو یہ ہے کہ اس وقت تحریک انصاف ہی پختونخوا اور پنجاب کی مقبول ترین جماعت ہے اگر کل الیکشن ہوں تو پی ٹی آئی پورے ملک میں سوئپ کر جائیگی۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے صاف گوئی سے کام لیتے ہوئے یہ کہنے دیجئے کہ پنجاب اور پختونخوا میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مستقبل مخدوش نظر آ رہا ہے۔ ن لیگ کی نہ اس وقت کوئی تنظیم ہے اور نہ کوئی بیانیہ، نہ شہباز شریف سیاست کے سٹیج پر چڑھنے کو تیار ہیں اور نہ مریم نواز نے آج تک لاہور یا پنجاب کے پارٹی عہدیداروں سے ایک بھی ملاقات کی ہے۔ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں گیلانی خاندان اور مخدوم خاندان کی وجہ سے چند نشستیں ملی ہیں لیکن پارٹی ووٹ بہت کم ہو چکا ہے اور بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سے پنجاب میں ایک بھی نیا ووٹ نہیں بڑھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button