پاکستان

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی طرح تحریک انصاف کا امتحان شروع؟ پنجاب کا سہرا کس کے سر سجے گا؟

پارٹی کے اندر گروپ بندی ، یوٹیوبر 'انتہاء پسند ایک طرف اور منتخب اور سنجیدہ قیادت دوسری طرف۔پارٹی کے اندر مقتدرہ کی جڑیں مضبوط ،پسندیدہ لوگ کب ظاہر ہوں گے؟

لاہور(کھوج نیوز) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی طرح پاکستان تحریک انصاف کا امتحان شروع ، پنجاب کا سہرا کس کے سر سجے گا؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ اب تحریک انصاف کا امتحان شروع ہے مگر مچھوں نے منہ کھول لیا ہے اور اس بار شکار تحریک انصاف ہو گی ،پارٹی کے اندر کامیابی سے گروپ بندی ہو چکی ہے، یوٹیوبر اور انتہاء پسند ایک طرف ہیں اور منتخب اور سنجیدہ قیادت دوسری طرف۔پارٹی کے اندر مقتدرہ کی جڑیں مضبوط ہو چکیں ،دیکھیں وہ اپنے پسندیدہ لوگوں کو کب ظاہر کرتی ہے؟

انہوں نے مزید لکھا کہ مقتدر حلقوں میں یہ سوچ ہے کہ عمران خان کے خلاف کوئی موثر بیانیہ، کارکردگی والی لیڈر شپ اور مضبوط شخصیت ہی کارگر ثابت ہوسکتی ہے۔میری رائے میں تو مصنوعی تجربے ناکام ہی ہوتے ہیں خیر دیکھے اس بار کیا ہوتا ہے؟کیا کوئی نواز شریف پیدا ہوتا ہے یا پھر ناکام میاں اظہر یا ناکام رائو سکندر اقبال یا ناکام جہانگیر ترین؟سچ تو یہ ہے کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو نون لیگ نے کھا لیا تھا دبائو، سختیاں اور لالچ ہر حربے سے کام لیکر پیپلز پارٹی بتدریج دفن کر دی گئی کارکردگی اور بیانیے نے بھی اثر دکھایا، اب کی بار نون لیگ کو تحریک انصاف پنجاب میں تقریبا کھا چکی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ تحریک انصاف نے کوئی کارکردگی بھی نہیں دکھائی صرف زوردار بیانیے سے ہی نون لیگ کو کچا چبا گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button