پاکستان

پی ٹی آئی جلسہ، پنجاب حکومت کیا حکمت عملی اپنائے گی؟ سلیم بخاری نے چٹھہ وٹہ کھول دیا

پنجاب حکومت تو تب احتجاج کو روکے گی جب لوگ نکلیں گے' لاہور اور سنگجانی کا جلسہ گواہ ہے اس میں پنجاب کے لوگ نہیں تھے بلکہ ان لوگوں کو کے پی حکومت لے کر آئی تھی

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی کی جانب سے جلسہ کا اعلان، پنجاب حکومت کیا حکمت عملی اپنائے گی؟ سینئر صحافی و معروف تجزیہ کار سلیم باری نے چٹھہ وٹہ کھول دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و معروف تجزیہ کار سلیم بخار ی کا کہنا تھا کہ رونا تو یہی ہے کہ یہ صحیح تصویر دکھا ہی نہیں رہے، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت تو تب احتجاج کو روکے گی جب لوگ نکلیں گے، انہوں نے پچھلے دو جلسوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور اور سنگجانی کا جلسہ گواہ ہے اس میں پنجاب کے لوگ نہیں تھے بلکہ یہ وہ لوگ تھے جن کو کے پی حکومت لے کر آئی تھی۔سینئر صحافی نے کہا کہ ان کو ایسا لگ رہا ہے کہ پارٹی کی سینئر قیادت کی طرف سے جس قسم کے رویے کا اظہار کیا جارہا ہے24 نومبر کا احتجاج منسوخ کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button