عمران خان کی جلسوں ، دھرنوں، ریلیوں اور لانگ مارچ میں ناکامی کیوں؟ اصل وجہ سامنے آگئی
مت بھولیں کہ عسکری قیادت دامے درمے سخنے ساتھ شریک بلکہ تحریک انصاف سے زیادہ مستعد و متحرک تھی: حفیظ اللہ نیازی کا بڑا بیان

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جلسوں، دھرنوں، ریلیوں اور لانگ مارچ میں ناکامی کیوں؟ اس حوالے سے اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و معر وف تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ماضی کے جلسوں دھرنوں ریلیوں، لانگ مارچ کا سرسری جائزہ لیں۔ مت بھولیں کہ ہر بار عمران خان نے بھرپور تیاری کی، تقاریر، جلسے جلوس، انٹرویو سے بھڑکایا اکسایا، بنفس نفیس قیادت کی اور ہزیمت آمیز ناکامی دیکھی۔ 14 اگست 2014کا آزادی مارچ ( موصوف گیارہ سال قبل بھی آزادی کیلئے سینہ سپر تھے) ، قافلہ آزادی لاہور سے نکلا تو دل ٹوٹ چکا تھا کہ پیچھے مڑ کر دیکھا تو بمشکل دو ہزار نفوس شریک سفر تھے۔ مت بھولیں کہ عسکری قیادت دامے درمے سخنے ساتھ شریک بلکہ تحریک انصاف سے زیادہ مستعد و متحرک تھی۔



