پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ، علیم خان نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

ایف بی آر کو نئے طیاروں کی خریداری پر جی ایس ٹی ہٹانے کا کہا تھا مگر وہ اپنے محور کے اندر، بات نہیں سمجھتا، وفاقی وزیر نجکاری علیم خان کی سینیٹ قائمہ کمیٹی نجکاری کو بریفنگ

اسلام آباد (کھوج نیوز)وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں منافع بخش ادارہ بننے کا پورا پوٹینشل موجود،نجکاری کیلئے دوبارہ بولیاں مانگیں گے، ایف بی آر کو نئے طیاروں کی خریداری پر جی ایس ٹی ہٹانے کا کہا تھا مگر وہ اپنے محور کے اندر ہے جو بات نہیں سمجھتا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر طلال چوہدری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے خریداروں کی عدم دلچسپی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے پی آئی اے کی نجکاری پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 28نومبر 2023 ء کو پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع کیا گیا میں جب وزیر بنا تو پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع ہو چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں ٹوٹل 830ارب روپے کے نقصانات تھے،،نجکاری کے وقت 45ارب روپے کا خسارہ تھا، جب ہم نے پی آئی اے کیلئے بولیاں مانگیں تو خواہش رکھنے والی ادارے آگے آئے۔ انہوں نے بتایا کہ ایئر انڈیا کی نجکاری بھی 5 بار ناکام ہوئی تھی، اس کے بعد جا کر ایئر انڈیا کی نجکاری ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ بولیاں مانگیں گے کیونکہ ایک دفعہ نجکاری کا عمل شروع ہو جائے تو اسے تبدیل نہیں کر سکتے۔سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کہا کہ دوبارہ بولیوں کی طرف گئے تو یہ ایک مختصر پراسیس ہو گا۔وفاقی وزیر علیم خان نے بتایا کہ پی آئی اے کی دوباری نجکاری کیلئے کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے میں منافع بخش ادارہ بننے کا پورا پوٹینشل ہے، میں آج بھی کہتا ہوں پی آئی اے ایک منافع بخش ادارہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی آئی اے کو بیچنا ہے تو حکومت کو بڑا دل کرنا پڑے گا۔انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر سے کہا تھا کہ نئے طیاروں کی خریداری پر جی ایس ٹی ہٹا لے، پوری دنیا میں اس طرح طیاروں پر جی ایس ٹی نہیں لیا جاتا، ایف بی آر اپنے ایک محور کے اندر ہے جو بات نہیں سمجھتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button