پی ٹی آئی سےانڈرگراؤنڈ بات چیت،فیصل واوڈا نےحکومتی حلقوں میں سنسنی پھیلا دی
سینیٹرفیصل واوڈا نےکہا ہےکہ 24نومبرکوکوئی رہائی نہیں ہورہی کیونکہ بانی پی ٹی آئی کوبچانےکیلئےکوئی مخلص لوگ نہیں،سب کمپرومائزلوگ پارٹی میں موجود ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)پی ٹی آئی سےانڈرگراؤنڈ بات چیت،فیصل واوڈا نےحکومتی حلقوں میں سنسنی پھیلا دی ۔رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیرسینیٹرفیصل واوڈا نےکہا ہےکہ 24نومبرکوکوئی رہائی نہیں ہورہی کیونکہ بانی پی ٹی آئی کوبچانےکیلئےکوئی مخلص لوگ نہیں،سب کمپرومائزلوگ پارٹی میں موجود ہیں۔ فیصل واوڈا نےمزید کہا کہ انڈر گراؤنڈ توبات ہورہی ہے، پی ٹی آئی میں دھڑے بندیاں ہیں، اورپارٹی میں مخصوص ٹولہ اوران کےبچےپیسےکما رہےہیں، یہ بانی پی ٹی آئی کے لیےمشکلات کھڑی کررہےہیں، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کہیں موجود نہیں سوائے خیبرپختونخوا کے،یہ سب پیروں میں پڑےہوئےہیں، 24 نومبروالا معاملہ پانی کا بلبلہ بننےجارہاہے، 24نومبرکوکوئی رہائی نہیں ہورہی، کوئی ایم این اے ایم پی اے 50 لوگ بھی نہیں لاسکےگا، بانی پی ٹی آئی کوبچانےکیلئے کوئی مخلص لوگ نہیں، سب کمپرومائز لوگ پارٹی میں موجود ہیں۔ جنرل فیض حمید کے بارے میں بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ان کی چیزیں بھی تیز چل رہی ہیں۔