پاکستان

24نومبر کا احتجاجی مارچ، کس کس کو ٹارگٹ کیا جائے گا؟ پی ٹی آئی پنجاب کی حکمت عملی بے نقاب

نومبر کو تمام لوگ اپنے اپنے حلقوں سے نکلیں گے، جہاں پولیس روکنے کی کوشش کرے آپ نے وہاں پر لڑائی جھگڑا کرنا ہے: حماد اظہر کا اعلان

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24نومبر کا احتجاجی مارچ میں کس کس کو ٹارگٹ کیا جائے گا؟ اس حوالے سے پی ٹی آئی پنجاب کی حکمت عملی بے نقاب ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی مارچ کے حوالے سے ایم این ایز ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو ہزاروں کی تعداد میں بندے لانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب کے ایم پی ایز ٹارگٹ پورا کرنے سے انکاری ہیں۔پی ٹی آئی کے ایک ایم پی اے نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سوموار کو 2 ڈویژن کی زوم پر میٹنگ ہوئی اس میٹنگ میں دونوں ڈویژنز کے ایم پی ایز، ایم این ایز اور پارٹی عہدایدار شریک ہوئے۔ اس میٹنگ کو حماد اظہر ہیڈ کر رہے تھے۔ میٹنگ کے دوران حماد اظہر نے کہا کہ24 نومبر کو تمام لوگ اپنے اپنے حلقوں سے نکلیں گے، جہاں پولیس روکنے کی کوشش کرے آپ نے وہاں پر لڑائی جھگڑا کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button