پاکستان
علی امین گنڈا پور اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں؟ خواجہ آصف نے حقائق کھول کر رکھ دیئے
علی امین گنڈاپور عمران خان کی کہنے پر پہلے دن سے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں، علی امین گنڈاپور جلوسوں سے غائب ہو کر پھر برآمد ہوجاتے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں؟ اس حوالے سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ نے تمام حقائق کھول کر سامنے رکھ دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے کہ احتجاج نہ کرناپڑے، تحریک انصاف اب راہ فرار تلاش کررہی ہے، سیاسی اورعسکری قیادت ملکی معاملات کوآگے لیکرجارہی ہے، وفاق پر صوبے کی یلغار کی اجازت نہیں دیں گے،یہ جلسہ نہیں بغاوت ہے، علی امین گنڈاپور پہلے دن سے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں، علی امین گنڈاپور جلوسوں سے غائب ہو کر پھر برآمد ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں، احتجاج میں 2 دن باقی ہیں، بہت کچھ ہو سکتا ہے۔



