پاکستان

2دن باقی، احتجاج ہوگا یا نہیں؟ علیمہ خان نے عمران خان کا نیا پیغام عوام تک پہنچا دیا

بانی پی ٹی آئی نے عوام اور اوورسیز پاکستانیو ں کو کہا ہے کسی ایسی اطلاع پر کان نہ دھریں' پاکستان اور بیرون ممالک جہاں جہاں وہ ہیں24 نومبر کو احتجاج کے لیے باہر نکلیں

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں 2دن باقی ہیں ، احتجاج ہوگا یا نہیں؟ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہن علیمہ خان نے نیا پیغام عوام تک پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے عوام اور اوورسیز پاکستانیو ں کو کہا ہے کسی ایسی اطلاع پر کان نہ دھریں۔ پاکستان اور بیرون ممالک جہاں جہاں وہ ہیں24 نومبر کو احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو ہر حال میں احتجاج ہوگا۔ یہ احتجاج کی کال رول آف لائ، عدلیہ کی آزادی اور تمام سیاسی اسیران کی رہائی کے لیے ہے۔24 نومبر کی کال پر مختلف قسم کے بیانات اور ڈکٹیشن دی جا رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے عوام اور اوورسیز پاکستانیو ں کو کہا ہے کسی ایسی اطلاع پر کان نہ دھریں۔ پاکستان اور بیرون ممالک جہاں جہاں وہ ہیں24 نومبر کو احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button