پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ بی بی کا اعلان، خواجہ آصف نے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی کی سیاسی کشتی ڈوب رہی ہے جسے بچانے کے لئے یہ بیان دیا گیا' عدالتی فیصلے کو پوری قوت سے نافذ کریں گے کسی کو قانون توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے: خواجہ آصف

اسلام آباد(کھوج نیوز) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے احتجاج کے اعلان پر خواجہ آصف بھی میدان میں آگئے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بشریٰ بی بی کے کل سعودی عرب کے حوالے سے دیئے جانے والے بیان پر کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کشتی ڈوب رہی ہے جسے بچانے کے لئے یہ بیان دیا گیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بشری بی بی نے سیاسی وراثت کا دعویٰ کیا ہے، بھابی اور نندوں کے درمیان وراثت پر کشمکش چل رہی ہے، تین خواتین ایک طرف اور ایک خاتون دوسری طرف ہے، یہ سیاست کا بدصورت چہرہ ہے۔ انہوں نے بشری بی بی کے سعودی عرب پر الزامات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ کو اس بیان کی خود تردید کرنی چاہیے۔ وزیر دفاع نے کہا کل بھی خیبرپختونخوا مین خون ریزی ہوئی اور وزیراعلی ہر چوتھے دن وفاق یا پنجاب پر حملہ آور ہو جاتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردی کے خلاف اب تک کیا کیا ہے؟ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، احتجاج سے متعلق کل کے عدالتی فیصلے کو پوری قوت سے نافذ کریں گے، عوام اور ریاست دونوں احتجاج کرنے والوں کا بندوبست کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button