حکومت اور تحریک انصاف میں پس پردہ رابطے کا انکشاف، کیا معاملات طے پائے؟ بڑی خبر سامنے آگئی
حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو مستقبل قریب میں ممکنہ ریلیف سے متعلق کچھ یقین دہانیاں کرائیں لیکن بانی پی ٹی آئی نے اس پر اتفاق نہیں کیا: انصار عباسی کا انکشاف

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان پس پردہ رابطے کا انکشاف ہوا ہے ؟ دونوں پارٹیوں میں کیا معاملات طے پائے؟ بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ نگار انصار عباسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 24 نومبرکے احتجاج کی کال واپس لینے کیلئے آج اپنی رہائی کی خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے انکار کردیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو مستقبل قریب میں ممکنہ ریلیف سے متعلق کچھ یقین دہانیاں کرائیں لیکن بانی پی ٹی آئی نے اس پر اتفاق نہیں کیا۔
پی ٹی آئی کے ایک اہم رہنما کا کہنا ہے کہ وہ احتجاج کی کال واپس لینے کیلئے بانی کی فوری رہائی چاہتے ہیں جبکہ ایک وفاقی وزیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ باضابطہ بات چیت کیلئے رضامندی کا اعلان کرے اور 24 نومبر کو احتجاج کی کال واپس لے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اب حکومت نے پی ٹی آئی سے سنگجانی میں عوامی ریلی نکالنے اور اسی روز پرامن طور پر منتشر ہونے کا کہا تاکہ اس کے بعد مذاکرات کی راہ ہموار ہوسکے، اس معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے ان کی پارٹی کے رہنما ایک مرتبہ پھر مشاورت کرسکتے ہیں۔