پاکستان

حکومت کی بکتر بند تیاریاں، پی ٹی آئی منصوبہ تبدیل کرنے پر مجبور، قافلہ اسلام آباد کب اور کیسے پہنچے گا؟

ہزارہ موٹر وے انٹرچینج سے مزید قافلے علی امین کے قافلے میں شامل ہوچکے ہیں 'تعداد میں کافی اضافہ ہے جبکہ پولیس کی جانب سے شیلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت کی بکتر بند تیاریاں، پاکستان تحریک انصاف منصوبہ تبدیل کرنے پر مجبور، قافلہ اسلام آباد کب اور کیسے پہنچے گا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیل سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کا احتجاجی قافلہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا سے نکل چکا ہے، لیکن پنجاب کی حدود میں پہنچتے ہی قافلے کو پنجاب پولیس کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے تاہم، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں قافلہ اس وقت براہمہ جھنگ باہتر انٹرچینج پر پہنچ چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ کی سربراہی میں قافلہ اس وقت موٹر وے پر ہے۔ پولیس کی جانب سے مزاحمت زیادہ ہونے کی وجہ سے قافلہ سست روی کا شکار ہے۔ اس لیے نئی حکمت عملی کے تحت قافلہ آج بھی اسلام آباد نہیں پہنچ سکے گا۔ خیبرپختونخوا سے آنے والے قافلے کو آج بھی موٹروے پر ہی روکا جائے گا اور کارکنان کسی ریسٹ ایریا یا گاڑیوں میں ہی رات گزاریں گے۔ ہزارہ موٹر وے انٹرچینج سے مزید قافلے علی امین کے قافلے میں شامل ہوچکے ہیں جس کے باعث تعداد میں کافی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے شیلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button