پاکستان

تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے، کاروباری طبقے نے مسترد کر دیا، پاکستان سٹاک ایکسچینج انڈیکس ایک لاکھ تجاوز کر گیا

حصص میں مارکیٹ کا آغاز 746 پوائنٹس کی بڑی تیزی کیساتھ ہوا، کے ایس ای 100 انڈیکس 98 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 98544 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہروں کو کاروباری طبقے نے مسترد کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس ایک لاکھ سے تجاوز کر گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر چکا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں مارکیٹ کا آغاز 746 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 98 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 98544 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں پی ایس ایکس میں 1291 پوائنٹس اور اس کے بعد اچانک 1491 پوائنٹس کی بڑی تیزی دیکھی گئی، جس کے سبب انڈیکس 98 اور 99 ہزار پوائنٹس کی 2 سطحیں عبور کرکے 99259 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button