پاکستان
بیلاروس کےصدرالیگزینڈر لوکا شنکو نے سابق وزیراعظم نوازشریف سےملاقات کی خواہش کیوں کی؟
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےالیگزینڈرلوکا شنکوکا کہناتھا کہ طویل عرصےبعد اپنےبھائی ( نواز شریف )سےملاقات پرخوش ہوں

مری(کھوج نیوز)بیلاروس کےصدرالیگزینڈر لوکا شنکو نے سابق وزیراعظم نوازشریف سےملاقات کی خواہش کیوں کی؟ وجہ سامنے آگئی،رپورٹ کے مطابق صدرمسلم لیگ ( ن ) نوازشریف سےبیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو نے ملاقات کی ہے۔ 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں موجود بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو بدھ کو مری پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔
نوازشریف اوروزیراعظم شہبازشریف نےبیلاروس کےصدرکا گرمجوشی سےاستقبال کیا جبکہ مہمان صدرنوازشریف سے پرتپاک اندازسےگلےملے۔اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےالیگزینڈرلوکا شنکوکا کہناتھا کہ طویل عرصےبعد اپنےبھائی ( نواز شریف )سےملاقات پرخوش ہوں۔ ملاقات کےدوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔



