پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج ، کتنے افغانی گرفتار اور کتنا اسلحہ برآمد ہوا؟ آئی جی اسلام آباد نے بتا دیا

پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران 37 افغان شہریوں سمیت 954 افراد کو گرفتار کیا گیا' 200 گاڑیاں اور 39 ہتھیار بھی برآمد کیے گئے: آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج، کتنے افغانی گرفتار ہوئے اور کتنا اسلحہ برآمد ہوا؟ اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے سب کچھ واضح واضح بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران ہونے والی گرفتاریوں کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران 37 افغان شہریوں سمیت 954 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ علی ناصر رضوی کے مطابق 200 گاڑیاں اور 39 ہتھیار بھی برآمد کیے گئے، برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں کلاشنکوف اور 12 بور کی بندوقیں بھی شامل ہی۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ مظاہرین کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت 7 ایف آئی آرد رج کی جاچکی ہیں جن میں احتجاج کرنے اور کروانے والے دونوں نامزد ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button