پاکستان

شرح سود میں کتنے فیصد کمی ہوئی؟ سٹیٹ بینک کی رپورٹ سامنے آگئی

شرح سود میں 2 فیصد کی کمی ' مہنگائی سال در سال توقعات کے مطابق نومبر میں 4.9 فیصد ہوگئی، صارفین اور کاروباری اداروں کی مہنگائی کی توقعات متضاد ہیں

کراچی (کھوج نیوز) شرح سود میں کتنے فیصد کمی ہوئی یا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ سامنے آگئی جس کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں کمی آنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے سود کی شرح 13 فیصد کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مہنگائی سال در سال توقعات کے مطابق نومبر میں 4.9 فیصد ہوگئی، صارفین اور کاروباری اداروں کی مہنگائی کی توقعات متضاد ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق معیشت کے حالیہ اعداد نمو کے امکانات بہتر ہونے کا اشارہ دے رہے ہیں، پالیسی ریٹ میں احتیاط سے کمی نیمہنگائی اور بیرونی کھاتے پر دبا کو قابو میں رکھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں احتیاط سے کمی پائیدار بنیاد پر معاشی نمو کو تقویت دے رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button