پاکستان

عمران خان کی رہائی کامعاملہ، امریکہ میں لابنگ، لاکھوں ڈالر مختص

عمران خان کی رہائی کے لئے واشنگٹن اور لندن میں لابنگ جاری، سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ ان معاملات میں سرپرست، لاکھوں ڈالر بھی مختص کر دیئے گئے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا معاملہ، واشنگٹن اور لندن میں لابنگ ، گولڈ سمتھ فیملی کا بڑا ہاتھ، لاکھوں ڈالر مختص کرنے کے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے لئے واشنگٹن اور لندن میں لابنگ ہو رہی ہے اور اس لابنگ میں ان کے سابق سسرال والے گولڈ سمتھ فیملی سرپرستی کر رہی ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لئے پہلے واشنگٹن میں لابی شروع ہوئی جس کے بعد اب لندن میں بھی ہو رہی ہے اور واشنگٹن میں ہونے والی لابی کے بعد پراسسنگ کا چہرہ بھی نظر آنے لگ گیا ہے جبکہ اس حوالے سے پالیسی کا اجراء بھی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے لئے لاکھوں ڈالر بھی مختص کر دیئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button