مدارس بل کا اصل معاملہ کیا ہے؟ صدر کو دستخط کیوں روکا گیا؟ حقائق منظر عام پر آگئے
قومی اسمبلی سے بل پاس ہونے کے بعد جب صدر مملکت آصف علی زرداری کے پاس بل گیا تو ان کو دستخط کرنے سے اسٹیبلشمنٹ نے روک دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) مدارس بل کا اصل معاملہ کیا ہے؟ اس حوالے سے حقائق منظر عام پر آگئے ہیں جس کے بعد ملک بھر سمیت قومی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی 3مدارس رجسٹریشن نہیں ہے جبکہ محکمہ تعلیم میں مذہبی ڈیپارٹمنٹ بنا ہوا ہے جس کا ہیڈ ریٹائرڈ جنرل میجر ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی سے بل پاس ہونے کے بعد جب صدر مملکت آصف علی زرداری کے پاس بل گیا تو ان کو دستخط کرنے سے اسٹیبلشمنٹ نے روک دیا کیونکہ سکیورٹی ادارے ، اسٹیبلشمنٹ اور پاور رکھنے والے اداروں کا مؤقف ہے کہ فضل الرحمن کو بیرون ملک سے فنڈنگ ہو رہی ہے جس میں امریکہ ، ایران اور کچھ دیگر ممالک شامل ہیں اور ان تمام ممالک کے اپنے اپنے ایجنڈے ہیں جس پر وہ کام کر رہے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ہمارا مقصد ان کے متعلق تمام تفصیلات اور چیزیں ہمارے پاس ہونی چاہیںاس وجہ سے یہ بل پاس نہیں کیا جا رہا ہے۔



