شرمیلا فاروقی نے سپیکر قومی اسمبلی سے کس بات کا شکوہ کیا؟ اندر کی بات سامنے آگئی
یہ کیسی پارلیمنٹ ہے جب بھی اجلاس بلایا جاتا ہے اس میں کوئی حکومتی وزراء نہیں ہوتا اگر کوئی آتا ہے تو وہ فوراً واپس چلے جاتا ہے: شرمیلا فاروقی کا مؤقف

اسلام آباد (کھوج نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رہنماء شرمیلا فاروقی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے کس بات کا شکوہ کیا؟ اس حوالے سے سچائی سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور ارکان قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے شکوہ کیا ہے کہ یہ کیسی پارلیمنٹ ہے جب بھی اجلاس بلایا جاتا ہے اس میں کوئی حکومتی وزراء نہیں ہوتا اگر کوئی آتا ہے تو وہ فوراً واپس چلے جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا کوئی بھی بل پاس کروانا ہوتا ہے تو حکومتی وزراء پارلیمنٹ میں نہیں آتے اور اگر اجلاس بلایا جاتا ہے تو اس میں بھی شرکت نہیں کرتے بلکہ جب ان کو اپنا کوئی بل پاس کروانا ہوتا ہے تو یہ اجلاس میں آ جاتے ہیں اور اپنا بل پاس کروا کر چلے جاتے ہیں۔ اجلاس کے بعد بھی وزراء ہماری کوئی بات نہیں سنتے تو ہم اپنا مؤقف لے کر کہاں جائیں۔